کاروار:یکم اگست(ایس اؤ نیوز)محکمہاقلیتی فلاح و بہبودی کی جانب سے قومی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ لئے اقلیتی طلبا کو حکومت کی طرف سے خصوصی معاشی دینے کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔
ضلع اقلیتی فلاح وبہبودی محکمہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اقلیتی طبقہ کے جو طلبا آئی آئی ٹی، آئی آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، این آئی ٹی، آئی آئی ایس ای آر، اے آئی آئی ایم ایس، این ایل یو، آئی این آئی اور آئی یو ایس ایل اے میں داخلہ لے چکے ہیں انہیں حکومت کی جانب سے 2لاکھ روپیوں کا خصوصی معاشی تعاو ن دینے کےلئے عرضیاں مطلوب ہیں۔ عرضی دینے والے طلبا کے لئے ضروری ہے کہ متعلم ریاست کرناٹک کا ہو، ان کے خاندان کی سالانہ آمدنی (انکم ) 6لاکھ روپیوں سے کم ہو اورپچھلے سال کی امتحان میں کوئی بیاک لاگ مضمون نہ ہو۔
اہل طلبا اقلیتی محکمہ کے مصدقہ ویب سائٹ https://gokdom.kar.nic.in کے ذریعے عرضی داخل کریں۔ آف لائن پُر کردہ عرضیوں کو متعلقہ اسناد و دستاویزات کے ساتھ ڈائرکٹوریٹ کو ارسال کرنےکی پریس ریلیز میں اپیل کی گئی ہے۔